بلاک چین اردو ، ویب سائٹ کا تعارف اور اسکے اغراض و مقاصد | Blockchain Urdu Website Introduction & Purpose

السلام علیکم!  سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور لاکھوں کروڑوں دورد وسلام نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر انکے ال واصحاب پر۔

بلاک چین اردو میں خوش آمدید! جیساکہ ویب سائٹ کے نام سے ظاہر ہے کہ اس ویب سائٹ پر آپکو بلاک چین کے بارے میں خاص طور پراردو زبان میں  مفید معلومات اور مواد ملیگا۔ ان شااللہ ۔ بلاک چین اردو سائٹ یا بلاگ کو بنانے کا مقصد قارئین کو بلاک چین کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے اور یہ معلومات زیادہ تر بلاک چین ڈویلپمنٹ کے بارے میں ہونگی۔ 

یسا کہ بلاک چین کیا ہے؟

بلاک چین کی تعریف کیا  اور اس پر کیسے کام کیا جاتا ہے ؟

اور آپ بلاک چین کا ماہر کیسے بن سکتے ہیں۔

بلاک چین بنانے کےلئے آپکو کیا کرنا پڑتا ہے۔؟

دنیا میں بلاک چین کے حوالے سے کیا ہورہا ہے؟

آپ بلاک چین سے روزگار کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

یہ تمام چیزیں اپکو اس ویب سائٹ میں خاص طور پر اردو زبان میں دستیاب ہونگی اور اسکےعلاوہ ہندی سمجھنے والے اس ویب سائٹ پر موجود ویڈیو سے استفادہ کرسکیں گے اور ساتھ ہی انگریزی زبان میں بھی وقت کیساتھ کیساتھ اپکو بلاک چین کا مواد نظر آئیگا۔ ان شااللہ بلاک چین اردو پر آپ ویڈیو ٹیوٹوریل  ، اردو بلاگ اور انگلش بلاگ  ، مختلف کتابوں کے تعارف اور انکے لنک اور اسکے علاوہ مختلف ریسورس کے بارے میں لنک بھی دیکھ سکیں گے۔
 اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ میری اس کاوش میں میری مدد فرمائے اور مجھے استقامت دے کہ میں لوگوں کی بھلائی کا کام کرسکو اور اپنی قوم کی مدد کرو اور اللہ اسکو قبول فرمائے۔ اور میں اس ویب سائٹ کے زریعے سے خیرالناس من ینفع الناس کی عملی شکل بن سکو۔ آمین

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

What is Blockchain Part 1 | بلاک چین کیا ہے اسکی مختصر تاریخ، تعریف، ضرورت اور اہمیت

بلاک چین میں ملازمت کے راستے | Blockchain Job Opportunities